ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: کے ایس آر ٹی سی خصوصی اسکوارڈ کی کارروائی بغیر ٹکٹ کے سفر کر نے والے افراد سے5.54لاکھ روپئے کاجرمانہ وصول کیا

بنگلورو: کے ایس آر ٹی سی خصوصی اسکوارڈ کی کارروائی بغیر ٹکٹ کے سفر کر نے والے افراد سے5.54لاکھ روپئے کاجرمانہ وصول کیا

Sun, 28 May 2023 13:20:33    S.O. News Service

بنگلورو، 28/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پوفریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے ریاست اور پڑوسی ریاستوں میں چلائی جانے والی بسوں میں گزشتہ ماہ اپریل کے دورران خصوصی اسکواڈ سے44,540بسوں کی چکینگ کے دوان ٹکٹ کی چوری کے3,070معاملات اور ٹکٹ کے بغیرسفر کر رہے3,415معا ملات کا پتا لگا کر5لاکھ54ہزار832روپئے جرمانہ کی صورت میں وصول کئے ہیں،اس کے علاوہ کنڈکٹروں سے چوری کی رقم کا پتا لگا یا ہے۔ ڈیوٹی کے دوران کوتاہی کرنے والے کنڈکٹرس کے خلاف تادیبی کاررائی شروع کی ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ بسوں میں سفر کے دوران کنڈکٹرس سے لازمی طور پر ٹکٹ حاصل کریں۔


Share: